کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

Jan 11, 2023 | 16:04:PM
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیپرا نے کراچی والوں کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کیوں کہ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں 7 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اکتوبر کا ایف سی اے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، اور نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے 4 روپے 98 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا، اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔