فیسوں میں بڑی کمی: عازمین حج وعمرہ کے لئے خوشخبری آگئی

Jan 11, 2023 | 10:26:AM
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا سے پہلے کا حج کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزا کی معیاد بھی 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی
کیپشن: حج و عمرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا سےپہلے کا حج کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزا کی معیاد بھی 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی۔

ڈاکٹر توفیق الربیع نے ایک بیان میں کہا رواں سال حج کیلیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر توفیق الربیع نے حج کے لیے عمر کی حد بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر توفیق الربیع نے بتایا کہ عمرہ کی جامع انشورنس فیس 235 ریال سے کم کر کے 88 ریال اور حاجیوں کیلیے انشورنس فیس کو 109 ریال سے کم کر کے 29 ریال کر دیا گیا۔

عمرہ ویزا رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں، دیگر تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، عمرہ کے ویزے کی مدت میں بھی 30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کر دی گئی، نسک پلیٹ فارم کا آغاز کرتے ہوئے الیکٹرانک طور پر چوبیس گھنٹے سے کم وقت میں ویزا کے اجراء کی اجازت دے دی گئی۔