پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچے ہوشیار۔۔ نیاامتحان دینا ہو گا 

Jan 11, 2022 | 12:43:PM
پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچے ہوشیار
کیپشن: پہلی سے آٹھویں جماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سنگل نیشنل کریکولم کے تحت 2022 میں پبلک سکولوں میں زیر تعلیم بچوں سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائیگا، امتحانات کا آغاز 5مارچ سے ہوگا، نتائج کا اعلان 31 مارچ اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک کمپنیاں چلانے والا وزیراعظم صادق و امین کہلوانے کا حقدار نہیں۔۔ شاہد خاقان عباسی

 سال 2022 میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کا سکول بیسڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ٹیسٹ سنگل نیشنل کریکولم کے تحت لیا جائے گا۔ امتحان کیلئے سوالیہ پیپر پیک حکام فراہم کریں گے۔

سکولوں میں امتحانات کا آغاز مارچ سے ہوگا۔مسلم طلباء اسلامیات اور غیر مسلم طلباء سے اخلاقیات کا امتحان لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج
 پہلی سے دوسری جماعت کے بچوں سے زبانی سوالات پوچھے جائیں گے۔جماعت سوئم سے ہشتم تک بچوں سے تحریری اور معروضی پیپر لیا جائے گا۔

امتحان اردو،انگریزی،حساب ،سائنس ،معاشرتی علوم کا پیپر لیا جائے گا۔بچوں کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔