عافیہ صدیقی کیس۔۔وزارت خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

Jan 11, 2021 | 12:58:PM
عافیہ صدیقی کیس۔۔وزارت خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے دائر درخواست وزارت خارجہ کی رپورٹ غیرتسلی بخش قراردیدی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے دائر درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔وکیل عافیہ صدیقی نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیق کو اغوا کیاگیا۔ابھی تک کوئی اپڈیٹ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں ؟جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کیاپاکستان نے امریکا سے حکومتی سطح پر یہ معاملہ اٹھایا ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہاکہ عافیہ صدیقی کاکوویڈ ٹیسٹ ہوا جو نیگٹو آیا۔ 
جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہر شہری کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔سیکرٹری لیول کا افسر آکر بتائے اس معاملے میں ابتک کیا پیشرفت ہوئی؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہاکہ ہماراقونصل خانہ اس معاملے کو دیکھتا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کہاں رکھاگیا ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ انہیں جیل میں رکھاگیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے اس کوغیر سنجیدگی سے نہ لیں۔عدالت نے کہاکہ چار سال بعد یہ کیس لگا اورہم آج بھی وہاں ہی کھڑے ہیں جہاں چارسال پہلے تھے۔عدالت نے وزارت خارجہ کی رپورٹ غیرتسلی بخش قراردیدیاوروزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری کو 10 فروری کوطلب کرلیا۔عدالت نے دو ہفتوں میں ڈاکیومنٹس کے ساتھ نئی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔