ایبٹ آباد؛یونیورسٹی میں تصادم،ایک طالب علم جاں بحق،2 شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تلخ کلامی پر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے دو گروپس کا آپس میں تصادم کت نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا ،دو شدید زخمی ہو گئے۔
تصادم کے بعد طلبہ ساتھیوں نے لاش شاہراہ ریشم پر رکھ کر احتجاج کیا ،پولیس نے موقع پر مزاکرات کیے جس کے بعد لاش اور زخمیوں کو حویلیاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات