ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کاپولیس پر حملہ، 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسمعیل خان میں دہشت گردوں کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او اور تین دوسرے پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ خوارجی گروہ کی چھپ کر کی گئی فائرنگ سے ڈی ایس پی بھی زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان کے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز اور 3 دوسرے پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ایس پی پہاڑ پور اقبال بلوچ کا گن مین بھی شہید ہو گیا۔
حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او فہیم ممتاز پنیالہ تھانے میں تعینات تھے۔
پنیالہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے چھپ کر فائرنگ کی، ان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پہاڑپور عدنان بھی شدید زخمی ہوئے۔ ان کا ڈرائیور بھی حملے مین زخمی ہوا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈی ایس پی محمد عدنان کو ستارہ شجاعت سے نوازا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اس حملےکے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان بھاری نفری کے ہمراہ پینالہ پہنچ گئے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ پڑھیں: بنوں میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، 3 دہشتگردجہنم واصل، 9 زخمی
واضح رہے کہ دسمبر میں ڈی آئی خان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان نے اس کارروائی کے بعد بتایا تھا کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھےجن کی عمر 34 سال اور تعلق مردان سے ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان رمضان سے قبل افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے: خواجہ آصف