بنوں میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، 3 دہشتگردجہنم واصل، 9 زخمی

Feb 11, 2026 | 17:12:PM
  بنوں میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، 3 دہشتگردجہنم واصل، 9 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک)  بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے  انکاؤنٹر میں 3 دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے۔  دہشتگردوں نے رات گئے پولیس سٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ پولیس اہلکاروں نے دلجمعی کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شدید جانی نقصان پہنچا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

  ڈی آئی جی سجاد خان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے، پولیس نے جواب دیا، انکاؤنٹر میں 3 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے اور 9 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ 

 ڈی آئی جی  سجاد خان نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران گولیوں کا نشانہ بن کر  2  پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔