نوجوانوں کیلیے بڑی خوشخبری، یوتھ کارڈز ملیں گے

Feb 11, 2026 | 18:30:PM
نوجوانوں کیلیے بڑی خوشخبری، یوتھ کارڈز ملیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کیلیے یوتھ کارڈ متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں، اس سلسلے میں محکمہ کھیل کو طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت یوتھ کارڈ متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، چیف انجنیئر محمد اسلم مہر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کے نوجوانوں کیلیے یوتھ کارڈ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نے سیکریٹری کھیل کو ہدایت دی کہ یوتھ کارڈ کیلیے ایسا طریقہ کار مرتب کیا جائے جس سے صوبے کے نوجوان طبقے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو،سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر رواں سال جون سے قبل سندھ یوتھ کارڈ متعارف کروانے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار،سکالرشپ اور اسپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :  گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس فروری میں وصول!نجی سکولوں نے احکامات کی دھجیاں اڑادیں