گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس فروری میں وصول!نجی سکولوں نے احکامات کی دھجیاں اڑادیں

Feb 11, 2026 | 18:02:PM
گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس فروری میں وصول!نجی سکولوں نے احکامات کی دھجیاں اڑادیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ سکولز کے واضح احکامات کی خلاف ورزی جاری ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ سکولز کے واضح احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کراچی اور سندھ کے نجی سکولوں میں جون اور جولائی کی فیسوں کی وصولی کئی ماہ قبل شروع کر دی گئی ہے۔

نجی سکولوں کی اکثریت نے جون اور جولائی کی فیسیں فروری اور مارچ میں ہی مانگنا شروع کر دی ہیں اور اس کے لیے فیس واؤچرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

نجی سکولوں میں نہ صرف گرمیوں کی چھٹیوں کے مہینوں کی فیسوں کے واؤچرز دیے جا رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ سالانہ فیس کی وصولی بھی جاری ہے، واؤچرز جمع نہ کروانے والے بچوں کو کلاسز لینے سے بھی روکا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ سکولز کے مطابق والدین سے جون اور جولائی کی فیسیں قبل از وقت وصول کرنا غیر قانونی ہے،اسی دوران ماہ مقدس رمضان المبارک کے علاوہ عید کا تہوار بھی آ رہا ہے اور شہریوں کے اخراجات ان کی تیاریوں کی وجہ سے پہلے ہی بڑھ جاتے ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے باعث 2 ماہ کی فیس ایک ساتھ دینا ان کے لیےممکن نہیں، فیسوں کا دباؤ ذہنی اذیت کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ