ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ 

Feb 11, 2026 | 17:53:PM
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طلبہ تنظیموں  پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان میں طلبہ یونینز پر پابندی کے 42 سال بعد بھی لاکھوں طلبہ کےحقوق معطل ہیں،طلبہ یونین پر پابندی شہری سیاسی حقوق کے انٹرنیشنل کوینینٹ کے آرٹیکل21 کی خلاف ورزی ہے۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی آزادی تنظیم کے آرٹیکل22 اور آزادی اظہار کے آرٹیکل 19 کے خلاف ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا طلباء یونینز آزاد اور جامع کیمپس کے لیے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  گھر بیٹھے گاڑیوں کا پسندیدہ فینسی نمبر کیسے حاصل کریں؟