امیر بالاج قتل کیس: سیشن کورٹ میں سماعت26 فروری تک ملتوی

Feb 11, 2026 | 15:25:PM
امیر بالاج قتل کیس: سیشن کورٹ میں سماعت26 فروری تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سیشن کورٹ میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت 26 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بوسال نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت شوٹر مظفر کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر مریم زاہد کی جگہ ڈاکٹر محمد اسلم کا بیان قلمبند کیا گیا۔

 بیان کے بعد ملزمان ہارون اور بلاول کے وکیل کے پی رائے ایڈووکیٹ نے گواہ پر جرح کی۔ عدالت نے کیس کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کارروائی 26 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیس میں اب تک چار گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ چوہنگ پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:ورلڈکپ کے  سب سےدلچسپ میچ کا    نتیجہ آگیا

کیس کے دیگر ملزمان میں احسن شاہ اور طیفی بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گوگی بٹ تاحال مفرور ہے۔ یاد رہے کہ امیر بالاج کو ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔