پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر ن لیگ میں شامل

Feb 11, 2024 | 19:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی ،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماسیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے ،وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ۔

وسیم قادر کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں ،مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی ۔

یہ بھی پڑھیں  ؛ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کیلئے اہم آئینی عہدے کی پیشکش کردی