مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کیلئے اہم آئینی عہدے کی پیشکش کردی

Feb 11, 2024 | 14:57:PM
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کیلئے اہم آئینی عہدے کی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشادحسین) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےدرمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ،ذرائع کے  مطابق   مسلم لیگ ن  نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کیلئے اہم آئینی عہدے دینے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات  کے مطابق  مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو  ن لیگ کی 3 آئینی عہدوں سمیت پنجاب میں بھی وزارتیں دینے کی آفر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو صدر پاکستان، سپیکرنیشنل اسمبلی جبکہ چیئرمین سینٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ دینے کی بھی پیشکش  کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اورآزاد امیدوار ن لیگ میں شامل  کتنےامیدوار اب تک پارٹی میں شامل ہو چکے ؟