اختلافات اپنی جگہ،عمران کو نکالنے پر اپوزیشن متفق ہے، بلاول

Feb 11, 2022 | 19:19:PM
پیپلز پارٹی۔بلاول۔حکومت۔عمران۔انتقال۔جنوبی پنجاب
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود اپوزیشن عمران خان کے جانے پر متفق ہے،پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا مقصد عوام کے پاس جانا اور سمجھانا ہے، حکومت کا مقابلہ کریں گے اور ان کی نالائقی کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے،پارلیمانی کمیشن پر عملدرآمد کرکے صوبہ بنایا جائے۔
مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نور ربانی کھر کے انتقال سے جنوبی پنجاب اور پیپلز پارٹی کے لیے بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ معاشی بحران میں ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہا ہے، یوریا اور ڈی اے پی کھاد کے باعث کسانوں کا بھی معاشی قتل ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مسائل کا حل یہ ہے کہ کٹھ پ±تلی نظام سے حساب لینا ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کےلئے جو قدم اٹھاسکتے ہیں وہ ضرور اٹھانا چاہئے، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھتے ہوئے بھی میرا یہی نظریہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گھر جانا عوام کے مسائل کا حل ہے، یہ عوامی مطالبہ ہے، ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہے کہ خان صاحب کو جمہوری طریقے سے ہٹانا ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے پر پارٹی ورکرز کو شاباش دیتا ہوں، ووٹ میں اضافہ ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ترقی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سرائیکی وسیب کی خدمت کی، جنوبی پنجاب سے وزیراعظم، وزیراعلیٰ ،گورنر اور صدر بنائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلی حکومت میں سینیٹ کمیشن نے صوبہ بنانے کی تجویز دی، ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہے کہ پارلیمانی کمیشن پر عملدرآمد کرکے صوبہ بنایا جائے۔
 قبل ازیںبلاول بھٹو زرداری نے قصبہ سناواں میں واقع کھر ہاو¿س میں سابق وفاقی وزیر ملک غلام نور ربانی کے انتقال پر حنا ربانی کھر اور رضا ربانی کھر سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک غلام نور ربانی کھر کے انتقال پر ان کے بھائی اور سابق گورنر پنجاب و وزیراعلی پنجاب غلام مصطفی کھر سے بھی اظہار افسوس کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم ملک غلام نور ربانی کھر کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے بھی ملک غلام نور ربانی کھر کے انتقال پر تعزیت کی۔
 یہ بھی پڑھیں۔ عامر لیاقت نے سابق 2بیویوں کو کیا کچھ دیا۔۔دانیہ کو پیار کیسے ہوا۔دونوں کے حیران کن انکشافات