سوشل میڈیا اکاؤنٹس جو دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں ان کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے ،طلال چوہدری

Dec 11, 2025 | 17:02:PM
سوشل میڈیا اکاؤنٹس جو دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں ان کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے ،طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے  اکاؤنٹس جو دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں ان کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے ،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بارہا درخواست کی گئی یے کہ ان اکاونٹس کیخلاف کاروائی کی جائے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج شعر بی ایل اے سمیت دیگر  دہشتگرد تنظیموں کے درجنوں سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان اکاونٹس کی بندش کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔ طلال چوہدری  نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے حکومت پاکستان کے ساتھ سب سے کم تعاون ایکس کا ہے ،حکومت پاکستان سے سب سے بہتر تعاون ٹیلی گرام کا ہے ،اے آئی ایلگوریتھم کے ذریعے سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے منسلک اکاونٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے،ہمارے اداروں کو آئی پی ایڈریس فراہم کیے جائیں اور پاکستان کے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کیا جائے ۔پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے  آپریٹ ہوتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا ثبوت موجود ہے ۔طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا ۔

بیرسٹر عقیل  نے کہا کہ برازیل میں ایکس پر جرمانے  سے متعلق مثال موجود ہے،ہمارے ملک میں موجود سوشل میڈیا  قانون پر عمل ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:سونامزیدمہنگا؛فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں