نیشنل گیمز: ویٹ لفٹنگ ، بیٹی نے والدہ کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل گیمز ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایک خاندان اس وقت مرکز نگاہ بن گیا ہے، جب بیٹی نے اپنی والدہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں اس خاندان کے تین افراد ایکشن میں نظر آئے، جنہوں نے مختلف ڈپارٹمنٹس کی نمائندگی کی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ ویٹ لفٹر مدیحہ زبیر نے نیشنل گیمز کے ویمن ویٹ لفٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 86 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا۔
مدیحہ نے مجموعی طور پر 129 کلوگرام وزن اٹھایا، جبکہ ان کی والدہ زاہرہ زبیر، جو آرمی کی نمائندگی کر رہی تھیں، 108 کلوگرام وزن اٹھا سکیں۔
مزید پڑھیں:امریکا کا نیا سخت قدم، ملک میں داخلے کے لیے 5 سالہ سوشل میڈیا ہسٹری بھی دینا ہوگی
مدیحہ اور ان کی والدہ کا مقابلہ ایک ہی کیٹیگری میں ہوا، اور مدیحہ نے اپنی والدہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میڈل جیتا۔
والدہ زاہرہ نے اپنی ہار کو جیت سمجھتے ہوئے کہا کہ میڈل نہ جیتنے کے باوجود وہ خوش ہیں کہ ان کی بیٹی نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے اس تجربے کو انتہائی خاص اور منفرد قرار دیا، کیونکہ مقابلے کے دوران ان کے اندر ممتا کا احساس بھی برقرار تھا۔