ڈالر سستا ہوگیا 

Dec 11, 2023 | 12:53:PM
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد، بسیم افتخار)  اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے,  ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے سے ڈالر 284 روپے 50پیسے کا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگا ہوکر 307 روپے 50 پیسے،  برطانوی پاؤنڈ 1 روپے سستا ہوکر 3659 روپے، اماراتی درہم 10 پیسے سستا ہو کر 77روپے 70پیسے کی سطح پر برقرار جبکہ سعودی ریال 10 پیسے سستا ہوکر 75روپے 70پیسے کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انتظار نہ قطار ،پنجاب بھر میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز رہا۔ 100انڈیکس میں 21پوائنٹس کی کمی آنے سے  100انڈیکس 66201 کی سطح پر آگیا۔ جوکہ گزشتہ کاروباری روز میں 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔