انتظار نہ قطار ،پنجاب بھر میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز

Dec 11, 2023 | 12:48:PM
انتظار نہ قطار ،پنجاب بھر میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بھی بنےگا۔
شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے،وزیراعلیٰ آفس میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کی افتتاحی تقریب،محسن نقوی نےآن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا آغازکردیا۔
ایپ کی تیاری پرآئی جی اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکےحکام کی کاوشوں کوسراہا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر،آئی جی پنجاب عثمان انور،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈفیصل یوسف شریک ہوئے۔

ضرور پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مطابق حکومت پٹرولنگ پوسٹس،خدمت مراکزپربھی شہریوں کوسہولیات فراہم کررہی ہے،پولیس سٹیشنزپربھی لرننگ ڈرائیونگ بنوانےکی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہری آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سےفائدہ اٹھا سکیں گے،تھانوں کےفرنٹ ڈیسک پرلرنرلائسنس کی سہولت کاآغاز کر دیا ہے۔