گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

Dec 11, 2022 | 20:43:PM
 گندم , پیداوار , خود کفیل, وزیرِ اعلیٰ پنجاب
کیپشن: وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مؤثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ریلیز پالیسی، کوٹے کے اجرا، موجودہ ذخائر اور ضروریات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب کی بچت بھی کی گئی، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے، گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔