پشاور، ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ 

Dec 11, 2022 | 17:44:PM
پشاور، گلبہار، مسلم لیگ ن، سابق صوبائی وزیر، جاوید خان، گھر، دستی بم سے حملہ،
کیپشن: مسلم لیگ ن، پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور کے علاقے گلبہار میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر جاوید خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق گلبہار میں لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے، پولیس کاکہناہے کہ دستی بم گھر کے چھت پر گر گیاجو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا،پولیس کا مزید کہناہے کہ دستی بم کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان