امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Dec 10, 2022 | 23:24:PM
امریکی سینیٹر، کرسٹن سینیما، ڈیموکریٹ پارٹی، چھوڑنے کا اعلان،
کیپشن: امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے سے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن کمزور ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100 رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 51 نشستیں ہیں، کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے سے ڈیموکریٹس سینیٹرز کی تعداد 50 رہ جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما آزاد حیثیت اختیار کریں گی، کرسٹن کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کے باوجود سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول برقرار رہےگا۔اس حوالے سے کرسٹن سینیما کا کہنا تھا ایریزونا کے زیادہ تر عوام کی طرح میں کسی بھی نیشنل پارٹی میں فٹ نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی