این اے 148 ملتان ضمنی الیکشن، جے یو آئی کی کسی بھی امیدوار کی حمایت کی تردید

May 18, 2024 | 20:41:PM
این اے 148 ملتان ضمنی الیکشن، جے یو آئی کی کسی بھی امیدوار کی حمایت کی تردید
کیپشن: جے یو آئی کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا،این اے 148 پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور ملک میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے کہاہے کہ جے یو آئی نے این اے 148 میں پی ٹی آئی سمیت کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا،جے یو آئی نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں جن کا جے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے،کسی شخص کے انفرادی فیصلہ کی پارٹی ذمہ دار نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ این اے 148 کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 75روپے تک کمی