’’ فن کسی بارڈر کا محتاج نہیں‘‘پاک بھارت اداکار ایک ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

Dec 11, 2022 | 15:06:PM
پاک بھارت اداکار,دی لیجنڈ آف مولا جٹ, رنبیر کپور , ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول ,میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک بھارت اداکار ایک ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوگئے،بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نےسپر ہٹ فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی شاندار کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔


رنبیر کپور سمیت شاہ رخ خان، کاجول، سونم کپور  و دیگر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کی، یکم دسمبر سے شروع ہونے والا  فیسٹول 10 دسمبر کو اختتام پزیر ہوا۔سعودی عرب میں موجود رنبیر کا میڈیا اور مداحوں کے ساتھ براہ راست سوال و جواب کا ایک سیشن ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں پاکستانی اداکاروں اور فلمسازوں کے ساتھ کام کریں گے؟

 
جواب میں رنبیر نے کہا  کہ فن کسی بارڈر کا محتاج نہیں، میں ضرور پاکستانی فلمساز اور اداکاروں کے ساتھ کام کروں گا، بلکہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو مولا جٹ کی بڑی کامیابی کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔