سیلفی کے شوقین شخص پر ہاتھی کا حملہ، خطرناک ویڈیو دیکھیں  

Aug 11, 2025 | 23:25:PM
سیلفی کے شوقین شخص پر ہاتھی کا حملہ، خطرناک ویڈیو دیکھیں  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج کل ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے سیلفی کا شوقین ہے ایسے ہی ایک شخص پر ہاتھی نے حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے بندی پور جنگلاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب جنگل کے درمیان سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے پر ایک شخص نے اپنی گاڑی سے اتر کر ہاتھی کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

سیلفی کا شوقین مذکورہ شخص جو کیرالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اس کی یہ حرکت شاید جنگلی ہاتھی کو پسند نہ آئی اور وہ مذکورہ شخص پر حملہ کرنے کے لیے چڑھ دوڑا۔

یہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگے مذکورہ شخص ہاتھی کے حملے سے بچنے کے لیے دوڑ رہا ہے جب کہ ہاتھی اس کا پیچھا کر رہا ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے سڑک کے کنارے گھاس والے میدان کی جانب بھاگا اور ہاتھی کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کر گھبرا کر واپس سڑک کی طرف رخ موڑا لیکن اس کوشش میں وہ لڑکھڑا کر گر گیا۔

ہاتھی نے وہاں پہنچ کر مذکورہ شخص کو کچلنے کی کوشش کی۔ تاہم یہ اس شخص کی خوش قسمتی تھی کہ وہ اس کے پیروں کو روندتا ہوا آگے گزر گیا۔

 

مذکورہ شخص کی جان تو بچ گئی مگر وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ جس سڑک پر یہ واقعہ ہوا، وہاں گاڑیوں کا روکنا منع ہے۔ تاہم اس کے باوجود اس شخص نے خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی روک کر اپنی جان خطرے میں ڈالی، جب کہ ہاتھی اور نوجوان کا تماشا دیکھنے کے لیے کئی گاڑیاں بھی وہاں رک گئیں۔
 یہ بھی پڑھیں:این اے 129ضمنی الیکشن:آر او نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنا دیا
 
 

دیگر کیٹیگریز: دلچسپ
ٹیگز: