وزیراعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام نے عوام کیلئے ماحولیاتی بہتری اور روزگار اور آمدنی کا راستہ کھول دیا

وزیر اعلیٰ  گرین کریڈٹ پروگرام کی انچارج رضوانہ انجم کی 24 نیوز کےپروگرام’’  مارننگ وِد فضا‘‘ میں  گفتگو

Aug 11, 2025 | 19:07:PM
وزیراعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام نے عوام کیلئے ماحولیاتی بہتری اور روزگار اور آمدنی کا راستہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی گرین کریڈٹ پروگرام نے عوام کیلئے نہ صرف ماحولیاتی بہتری کا راستہ کھول دیا ہے بلکہ روزگار اور آمدنی کا نیا دروازہ بھی فراہم کر دیا ہے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے افراد گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں شریک ہوں اور ان کی تکمیل کا ثبوت فراہم کریں۔

یہ بات وزیر اعلیٰ  گرین کریڈٹ پروگرام کی انچارج رضوانہ انجم نے  مارننگ وِد فضا میں  گفتگو کرتے ہوئے بتا ئی  ، ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت شہری اگر 35 ماحول دوست اقدامات مکمل کریں تو انہیں مالی انعامات کے ساتھ خصوصی گرین گولڈ بیج بھی دیا جائے گا۔ یہ اقدامات ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صاف ستھرا ماحول قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ساتھ ہی ہر فرد کو اپنے شہر اور صوبے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔گرین کریڈٹ پروگرام کی انچارج، رضوانہ انجم کے مطابق، کسی بھی شہری کیلئے شامل ہونے کا عمل نہایت آسان ہے۔ صرف سرکاری پورٹل یا گرین کریڈٹ موبائل ایپ پر رجسٹریشن کرنی ہے، شناختی کارڈ اور بنیادی معلومات جمع کرانی ہیں، اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کی تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنی ہیں۔پروگرام میں شامل اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی، کوڑا کرکٹ جلانے کے واقعات رپورٹ کرنا، پلاسٹک فری اقدامات، اسٹاف یا ورکروں کو الیکٹرک بائیک دینا، شجرکاری مہم میں حصہ لینا اور پانی و بجلی کے ضیاع کو روکنے جیسے عملی اقدامات شامل ہیں۔اس پروگرام کے آغاز کے بعد شہریوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے، اور کئی لوگ اسے "ماحولیاتی لاٹری" قرار دے رہے ہیں کیونکہ ایک طرف وہ اپنے علاقے کو صاف اور سبز بنانے میں مدد دے رہے ہیں، اور دوسری طرف مالی انعامات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق یہ پروگرام عالمی معیار کے کلائمیٹ ایکشن ماڈلز سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے، جس کا مقصد ہر شہری کو عملی طور پر ماحولیاتی تحفظ کا حصہ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائیگر شیروف اور  سنجے دت کی قتل و غارت سے بھرپور فلم ’’باغی4‘‘ کا ٹیزر ریلیز، ویڈیو دیکھیں