پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، 9 افراد شکار بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صوبہ پنجاب میں 48 گھنٹوں کے دوران 9 ڈینگی کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ 5 کیسز مری کی یوسی گیل میں رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں 1 اور ٹیکسلا میں 2 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا کی جانب سے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس کے 5 مریض ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ راولپنڈی کی 7 یونین کونسلز میں ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔