آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Aug 11, 2023 | 20:18:PM
آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات  نے  وفاقی دالحکومت  اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنادی ، جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم  گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز  اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،مالاکنڈ ، سوات اور دیرمیں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ،  گجرات ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری  اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،تاہم ساحلی علاقوں میں  بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں فی تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟

 کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔