شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

Aug 11, 2022 | 21:45:PM
شلپا شیٹی ، زخمی ہوگئیں
کیپشن: شلپا شیٹی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کو ایک سے  بڑھ کر ایک سپرہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی انڈین پولیس فورس کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سٹنٹ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھیں ۔ شلپا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ اپنے ایک تصویر شیئر کی ہے ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں اور ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں شلپا شیٹھی نے لکھا کہ ‘ زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آوں گی۔تب تک آپ سب مجھے دعاوں میں یاد رکھیے گا۔


اداکارہ شلپا شیٹی اور سدھارتھ ملہوترا ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،گزشتہ روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی نے بھی ان کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون نے خودکشی کی کوشش کیوں کی تھی؟