احمد اویس دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

Aug 11, 2022 | 21:07:PM
احمد اویس ، ایڈووکیٹ جنرل
کیپشن: احمد اویس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر وکیل احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری قانون نے احمد اویس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی سمری منظور کی تھی۔گورنر پنجاب نے شہزاد شوکت کا بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب استعفیٰ بھی منظور کیا تھا۔احمد اویس تیسری مرتبہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بنے ہیں۔ احمد اویس اکتوبر 2018 سے 11 اپریل 2019 تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے۔11 اپریل 2019 کو استعفے کے بعد احمد اویس 29 جولائی 2020 کو دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بن گئے تھے۔ احمد عباس 31 مئی 2022 کو حمزہ شہباز کی حکومت آنے کے بعد پھر مستعفی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان