بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نئی فلم میں کونسا مشکل کردار ادا کرینگے۔۔؟

Aug 11, 2021 | 10:14:AM
بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نئی فلم میں کونسا مشکل کردار ادا کرینگے۔۔؟
کیپشن: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں کے اداکار کارتک آرین اپنی آنے والی فلم ’دھماکہ‘ میں نیوز اینکر کا مشکل کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ان دنوں فلم ’فریڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ہندو مذہبی تہوار دسہرہ پر کارتک کی فلم ’دھماکہ‘ کے ریلیز ہونے کی تیاریاں بھی جاری ہیں یہ فلم فی الحال پوسٹ پروڈکشن مرحلے میں ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ فلم ’دھماکہ‘ میں کارتک ایک نیوز اینکر کا مشکل کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس پر بریکنگ نیوز لانے کے لئے بہت دباؤ ہوتاہے، جس کی وجہ سے نیوز اینکرکس ذہنی صورتحال سے گزرتا ہے وہ بھی پلاٹ فلم میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا