پشاور میں  دہشتگردوں کی  فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا

Apr 11, 2026 | 22:50:PM
پشاور میں  دہشتگردوں کی  فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا
کیپشن: پشاور میں آج شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل یکی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پشاور میں  دہشتگردوں کی  فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

پشاور کے علاقہ حسن خیل میں ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل پر  نامعلوم افراد نے ااندھا دھند فائرنگ کی۔

ابتدائی اطلاعات مین کہا گیا کہ پشاور کے نواحی علاقےحسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا ہے۔ اب پولیس حکام بتا رہے ہیں کہ یہ دہشتگردی کی واردات ہے۔ 

اس المناک واقعے کی سی ٹی ڈی اور پولیس ٹیموں نے تفتیش شروع  کردی ہے۔

 پولیس کے مطابق کانسٹیبل کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ڈیوٹی پر تھا، فائرنگ کے وقت پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا اور اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاسکا۔

 اس واقعے کے بعد فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 
 
 شہید اہلکار کا جنازہ ہو گیا

آج ہفتے کی شام شہید مقتدر خان کی نمازجنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، کمانڈر 102 بریگیڈ بریگیڈیئر مبشر، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، پاک فوج کے اعلیٰ حکام، ڈویژنل ایس پیز اور پولیس افسران سمیت جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسدخاکی کو سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ حکام نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر خان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے عزم دہرایا کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد مذاکرات کب تک رہیں گے؟ اہم خبر سامنے آگئی