اسلام آباد مذاکرات کب تک رہیں گے؟ اہم خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے جنگ بندی کے مذاکرات مبصرین کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھے ہیں۔ اب یہ خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان مذاکرات کے ایک اور دن پر زور دے رہا ہے۔
ہم سن رہے ہیں کہ اسلام آباد کی صحت افزا فضا میں، پاکستانی مصالحت کاروں کے پیدا کئے ہوئے خوشگوار ماحول میںآج مذاکرات کے کئی دور ہوئے ہیں۔ امریکہ اور ایران کے وفود نے رات کا کھانا بھی کھایا ہے اور اب وہ ایک بار پھر نوٹس کے تبادلے کے عمل میں مصروف ہیں۔
مذاکرات مین شریک ایرانی ٹیم کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ ان کے مندوبین کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں اور وہ راستے تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
الجزیرہ نیوز نے بتایا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کم از کم ایک اور دن، ایک اور دور، ان مذاکرات میں ایک اور توسیع کی جائے تاکہ وہ کسی حتمی معاہدے پر پہنچ سکیں۔ اب تک، ایسا نہیں ہوا ہے۔
پاکستانی سفارت کار کہہ رہے ہیں کہ وہ اب بھی پُرامید ہیں، کہ وہ [امریکی اور ایرانی فریقوں] کو اپنے اپنے مؤقف مین مزید لچک پیدا کرنے اور زیادہ سختی سے اپنائی ہوئی پوزیشنیں چھوڑنے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن یہ سب دونوں فریقوں اور ان کی واشنگٹن اور تہران میں نتائج کی منتظر قیادت پر منحصر ہوگا کہ وہ یہ جان سکیں کہ ان مذاکرات کو کس طرح آگے بڑھانا ہے، کیا طریقہ کار آگے بڑھے گا، اور اب جب کہ انہوں نے آمنے سامنے ملاقات شروع کردی ہے، کیا وہ کل بھی بات چیت کرنا جاری رکھ سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیئے: آج اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کیسے ہوں گے؟ کون کیا کرےگا؟ایجنڈاکیاہے؟