اگلے ایک سے دوگھنٹوں کے دوران بارش،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک سےدو گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک موسمی نظام اسلام آباد کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں تشکیل پا رہا ہے جس کےزیر اثر اگلے ایک سے دو گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ائیرپورٹ سے پری حج فلائٹ شیڈول،پہلی پروازکب جائے گی؟
محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہے کہ عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔