لاہور ائیرپورٹ سے پری حج فلائٹ شیڈول،پہلی پروازکب جائے گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)لاہور ائیرپورٹ سے پری حج فلائٹ شیڈول مرتب کرلیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پری حج فلائٹ شیڈول میں 101 پروازیں شامل ہیں،پی آئی اے، ائیربلیو، ائیر سیال، سعودی ائیرلائن پری حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
پری حج آپریشن میں پی آئی اےکی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ سعودی ائیرلائن 29 ، ائیربلیو 24 اورائیرسیال 15 پروازیں آپریٹ کریگی۔
لاہور ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18اپریل کو آپریٹ کی جائے گی،18اپریل کو سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ روانہ ہوگی،لاہور ایئرپورٹ پر پری حج فلائٹ آپریشن سے قبل انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان
لاہور ایئرپورٹ سے آخر ی پری حج پرواز 21 مئی 2026 کو آپریٹ کی جائے گی۔