سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی اسلام آباد مذاکرات کےلئے پر امید

پاکستان نے امریکا اور ایران کو سفارتی موقع فراہم کیا،ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Apr 11, 2026 | 09:30:AM
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی اسلام آباد مذاکرات کےلئے پر امید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  انتونیو گوتریس بھی اسلام آباد مذاکرات کے حوالےسے پر امید ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کی جانب سے پیغام میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو سفارتی موقع فراہم کیا،پاکستان نے کشیدگی کم اور دشمنی ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے باوجود تیل و گیس کی قیمتیں معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا؟
سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہاہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی سفارتی کوششوں کی حمایت کیلئے خطے میں موجود ہیں۔