مذاکرات: اسلام آباد میں مقامی و غیر ملکی میڈیا کیلئے مفت شٹل سروس شروع کر دی گئی

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ شٹل سروس جناح کنونشن سینٹر میں قائم میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر تک صحافیوں کو لے کر جائے گی،  شٹل سروس مقررہ وقفوں سے سینٹورس مال (ایف-8 سائیڈ پارکنگ) سے روانہ ہوگی

Apr 11, 2026 | 08:47:AM
مذاکرات: اسلام آباد میں مقامی و غیر ملکی میڈیا کیلئے مفت شٹل سروس شروع کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم بین الاقوامی مذاکرات کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا نمائندگان کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ شٹل سروس 11 اپریل 2026 سے صبح 6 بجے سے دستیاب ہوگی، جو جناح کنونشن سینٹر میں قائم میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر تک صحافیوں کو لے کر جائے گی۔

 شٹل سروس مقررہ وقفوں سے سینٹورس مال (ایف-8 سائیڈ پارکنگ) سے روانہ ہوگی۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا نمائندگان شٹل میں سوار ہونے سے قبل جناح کنونشن سینٹر کے لیے جاری کردہ خصوصی ایکسس کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔

 مزید معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت اس اقدام کو میڈیا کی آسانی اور بہتر کوریج کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا مذاکراتی وفد پاکستان پہنچ گیا