ایران کا مذاکراتی وفد پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران کے مذاکرات کاروں کو لانے والا خصوصی طیارہ راولپنڈی کے چکلالہ ائیر بیس پر اتر گیا۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے ایرانی وفد نور خان ائیربیس پر پہنچ گیا ۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کے ساتھ ان کے معاونوں کی ٹیم کے ارکان بھی اسی جہاز میں راولپنڈی پہنچے ہیں۔
نصف شب کے بعد یہ تصدیق کی گئی کہ ایرانی وفد کو لانے والا طیارہ نور خان ائیربیس پر ٹیکسی کر رہا ہے
ایرانی وفد کو نہایت سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔
اس سے پہلے یہ خبریں آئیں کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کے جہاز کو نور خان بیس تک اسکوراڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران امریکہ مذاکرات کا کامیاب آغاز، نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد کیلئے چل پڑے