عوام اورکارکن حوصلے بلند رکھیں ۔ترقی کا سفر پھر شروع کریں گے۔شہباز شریف

Apr 11, 2021 | 18:01:PM
 عوام اورکارکن حوصلے بلند رکھیں ۔ترقی کا سفر پھر شروع کریں گے۔شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے قوم کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والے اہل خانہ کو ہدایت کی نوشین افتخار اور کارکنوں کو میرا پیغام اور مبارکبادپہنچا ئی جائے،شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ کی جنگ لڑنے والے کارکنوں اور رہنماﺅں کا نام جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کو آپ سب پر فخر ہے، اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالائیں، عوام کا شکریہ ادا کریں۔ آپ نے ثابت کردیا کہ دھونس، دھاندلی، گولی، اغوا ،ووٹ چوری سے عوام کو نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) سے دور نہیں کیاجاسکتا۔ عوام کی محبت اور اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی دولت اور کمائی ہے اللہ تعالی کو منظور ہوا تو انشاءاللہ لوڈشیڈنگ کی طرح قوم کو غربت سے نجات دلائیں گے۔ 
شہباز شریف نے کہا کہ آج پورے پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام نے دیا ہے۔ انشاءاللہ، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر قوم کو ایک بار پھر مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلائے گی۔ غریبوں کے چولہے پھر جلیں گے، زراعت اور کسان پھر پھلے پھولیں گے، صنعت کا پہیہ پھر رواں ہوگا، انشاءاللہ عوام اورکارکن حوصلے بلند رکھیں،ان کی محنت رنگ لارہی ہے۔ انشاءاللہ ، ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا چھین لیاجانے والا سفر پھر اسی جذبے سے شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔لاہور:حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش ۔۔ حمل ضائع