لاہور:حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش ۔۔ حمل ضائع

Apr 11, 2021 | 12:02:PM
 لاہور:حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش ۔۔ حمل ضائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں حاملہ خاتون کے ساتھ شوہرکے چچا زاد بھائی کی تشدد کے بعدزیادتی کرنے کی کوشش میں حاملہ خاتون کے پیٹ میں موجود 2بچے تشدد کے باعث ضائع ہو گئے۔

 متاثرہ خاتون ثنا کے لواحقین کے مطابق بااثر ملزموں سے بچنے کے لئے چھانگا مانگا سے رائیونڈ آئے . ملزموں کے خلاف چھانگا مانگا تھانہ میں مقدمہ درج ہے لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آتے۔

 ایک او ر واقعے میں نواں کوٹ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی.20 سالہ مریم کی لاش کمرے سے ملی جس کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی لڑکی دو ماہ سے والدین کے پاس تھی۔ اہل خانہ کا موقف ہے کہ لڑکی نے سینے میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںکراچی میں گرمی ۔دیگر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟؟؟