اسحاق ڈار کی زیرصدارت ٹمپرڈ و ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اجلاس،نیلامی کیلئےکسٹمز جنرل آرڈر منظور

Sep 10, 2025 | 22:40:PM
اسحاق ڈار کی زیرصدارت ٹمپرڈ و ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اجلاس،نیلامی کیلئےکسٹمز جنرل آرڈر منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضبط شدہ اور ٹمپر ڈگاڑیوں سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل آفس اور وزارت قانون و انصاف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایک ذیلی کمیٹی کو ان گاڑیوں کی تلفی کے لیے جامع طریقہ کار وضع کرنے کا ٹاسک دیا گیا،تفصیلی مشاورت کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر کسٹمز جنرل آرڈر (CGO) کو حتمی شکل دی جس کی بعد ازاں نائب وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم نے ضبط شدہ اور ٹمپرڈگاڑیوں کی فروخت کے عمل کو مؤثر بنانے، شفافیت یقینی بنانے، کارکردگی بڑھانے اور نیلامی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 یہ  بھی پڑھیں: سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے بھی اوپر جانے کی پیشگوئی