سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے بھی اوپر جانے کی پیشگوئی

Sep 10, 2025 | 20:44:PM
سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے بھی اوپر جانے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے، سرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگر حالات اسی طرح غیر یقینی رہے تو سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، جاری عالمی تنازعات، معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو روایتی اثاثوں سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان حالات میں سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جا رہا ہے،ایک مالیاتی ماہر نے کہا کہ مارکیٹس کے لیے سب سے بڑا خطرہ غیر یقینی ہوتی ہے، اور جب حالات قابو سے باہر ہوں تو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح سونا ہی بن جاتا ہے۔

یاد رہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ہزار 654ڈالرپر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا