صحافی طیب بلوچ پر تشدد کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتارکرلیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صحافی طیب بلوچ پر تشدد کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن کو گرفتارکرلیاگیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے گیٹ نمبر 5سے پولیس نے پی ٹی آئی کارکن ضیا کو گرفتار کر لیا، گرفتاری کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری اور ایس ایچ او تھانہ صدر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ضیاء کو صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے مقدمے میں فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی داؤد جتوئی گرفتار