پی ٹی آئی نومبر احتجاج،مزید تین ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا
قیادت کے اکسانے پر پرتشدد مظاہرے میں حصہ لیا،ملزمان کیابیان ،چارچارماہ قیدکی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )نومبر احتجاج کیس میں مزید تین ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا
نومبراحتجاج کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی جس کی صدارت جج امجد علی شاہ نے کی، عدالت نے تینوں ملزمان گل خالق،عثمان خان،حبیب اللہ کو چار چار ماہ قید کی سزا سنائی،تینوں ملزمان تھانہ واہ کینٹ اور تھانہ صادق آباد میںدرج مقدمات میں نامزد تھے۔
ملزمان نےاس موقع پراعتراف جرم کرتے ہوئےکہاکہ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر پرتشدد مظاہرے میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:فل کورٹ اجلاس، عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل
اب تک مجموعی طور پر 120 افراد نومبر احتجاج کیس میں اعترافِ جرم کر چکے ہیں۔