کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم ہے، ترجمان کے ای
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم ہے اور۔2100 میں سے 1975 فیڈرز میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان کے ای کے مطابق نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پربحالی کے کام میں دشواری کا سامنا ہے، سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی باقی علاقوں کی بجلی بھی بحال کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 9 لیاری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے، موٹروے ایم 9 اورلیاری ایکسپریس وے پر کہیں بھی پانی موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہےکہ بارش کے پیش نظرغیر ضروری سفر سے گریز کریں، پیٹرولنگ افسران اور انتظامی ادارے عوام کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔