علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری،گرفتارکرکے پیش کرنے کی ہدایت

Sep 10, 2025 | 09:49:AM
علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری،گرفتارکرکے پیش کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پرعدالت نے  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے  وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا،عدالت کی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بند، قیمت مزیدبڑھنے کا خدشہ
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔