ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بند، قیمت مزیدبڑھنے کا خدشہ

Sep 10, 2025 | 08:44:AM
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بند، قیمت مزیدبڑھنے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوگر ملوں کی جانب سے کراچی کی تھوک مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل کردی گئی ۔ 
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم کے مطابق پیر 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175روپے تھی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 179روپے تھی ،بیرون ملک سے چینی کی درآمدی کنسائمنٹ پاکستان پہنچنے میں کم از کم تین ہفتے کا وقت درکار ہے۔لیکن شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور اپنے چینی کے ذخائر مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی سپلائی جان بوجھ کر بند کردی ہے۔
چینی کی سپلائی معطل ہونے کے سبب کراچی کی تھوک مارکیٹوں میں اس وقت چینی فروخت کرنے کی کوئی  قیمت مقررنہیں،ہول سیل مارکیٹ میں سپلائی کی بندش سے چینی کی فی کلوگرام قیمتوں میں یکدم اضافے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں آج تمام سکول بندرہیں گے،نوٹیفیکیشن جاری
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ سندھ کے شوگر ملز مالکان کے خلاف مؤثرکریک ڈاؤن کرکے چینی کی سپلائی کو بحال کروائے تاکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی سازش ناکام ہوسکے۔