ایم ڈی کیٹ کےامتحان کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام، متعدد طلبا گرفتار

Sep 10, 2023 | 13:25:PM
 ایم ڈی کیٹ کےامتحان کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام، متعدد طلبا گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں مختلف شہروں میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ہور ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ ایم ڈی کیٹ کےامتحان کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام،  اس وجہ سے متعدد طلبا گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی لاہور کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ہور ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے دو روز قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے واضح کیا تھا کہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر کو ہو گا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ٹیسٹ نہیں ہو گا لہذا جن بچوں نے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے وہ متعلقہ امتحانی مراکز پہنچیں۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھرکے 31 شہروں میں بیک وقت لیا جا رہا ہے جس میں ایک لاکھ 80 ہزارسے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سینٹرز میں 382 طلبا ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں، بین الاقوامی سینٹر دبئی میں185 اور سعودی عرب میں197 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ، ایف آئی اے نے بڑی تیاری کر لی

پی ایم ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 66875، سندھ میں 40528، خیبر پختونخوا میں 46439 اور بلوچستان میں 9230 امیدوار ایم ڈی کیٹ کاامتحان دے رہے ہیں، اس کے علاوہ گلگت میں 926، آزاد کشمیر میں 4036 اور اسلام آباد میں 12118 امیدوار ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں۔حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بعض امتحانی مراکز پر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلبا کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔