حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ، ایف آئی اے نے بڑی تیاری کر لی

Sep 10, 2023 | 12:59:PM
وفاقی تحقیقاتی(ایف آئی اے ) ادارے پشاور زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بڑی تیاری کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی(ایف آئی اے ) ادارے پشاور زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بڑی تیاری کر لی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جبکہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ہر 10 منٹ سے پہلے ایک طلاق، آخروجہ کیا؟

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بیرون ممالک سے ملزم کی شناخت، سبسکرائبرز اور بینک ڈیٹیلز اور دیگر معلومات طلب کی جائیں گی، تفصیلات ملنے کے بعد بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کی نان اویلیبل گرفتاری وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔