پی این ایس سی کا فلیٹ پندرہ جہازوں تک بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ )وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پی این ایس سی کا فلیٹ پندرہ جہازوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے جہاز خریدنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کاکہناہے کہ فوری طورپرتین جہاز خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے ،پی این ایس سی کے لئے 2026 تک 30 جہازوں پر مشتمل فلیٹ کا ہدف مقررکیاگیاہے،نئے جہازوں کے نام ایم ٹی کراچی، لاہور اور کوئٹہ رکھے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ طلبہ تاحال فیس معافی کاوعدہ ایفاہونے کے منتظر
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کاکہناہے کہ تین آئل ٹینکرز دسمبر تک فلیٹ میں شامل کیے جائیں گے،12 مزید جہازوں کی خریداری کے لیے نئے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں۔