سیلاب سے متاثرہ طلبہ تاحال فیس معافی کاوعدہ ایفاہونے کے منتظر

Oct 10, 2025 | 10:10:AM
سیلاب سے متاثرہ طلبہ تاحال فیس معافی کاوعدہ ایفاہونے کے منتظر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا عمران سعیدی )تحصیل علی پور کے سیلاب سے متاثرہ طلباء تاحال فیس معافی کے وعدے کے منتظر ہیں۔
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے فیس معافی کا اعلان تو کیا تھا مگر حکومت کی جانب سے تاحال فیس معافی کا نوٹیفیکشن جاری نہیں ہو سکا۔
 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور کے سیلاب سے متاثرہ طلباء کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے باوجود ادارے فیسیں وصول کر رہے ہیں، فیس ادا نہ کرنے والے طلباء سے ایک ہزار جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،سپیشل بچوں کیلئے نئی بسوں، ہمت کارڈ میں شمولیت کی منظوری
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور عبدالحمید کاکہناہے کہ  حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اس فیس لے رہے ہیں۔